Wednesday, October 16, 2024
 

جے شنکر بھارت روانہ؛ شاندار میزبانی پر حکومتِ پاکستان کے معترف

 



بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے ملک روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر لکھا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جے شنکر نے مزید لکھا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے پُرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر اپنے ہم منصب اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جے شنکر نے یہ پیغامات پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کیے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی وزیر خارجہ نے مصروف دن گزارے اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ دوبدو ملاقاتیں بھی کیں۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل