Tuesday, May 14, 2024

سویرا علی نے میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا

 



  کراچی: لاہور کی فوک گلوکارہ سویرا علی نے ناپا کے خواتین میلے میں میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ویمن پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کے چوتھے دن لوک گلوکارہ سویرا علی نے پرفارمنس کے دوران پنجابی لوک اور فلمی گیت پیش کیے۔

سویراعلی خصوصی طور پر لاہور سے ناپا کے میلے میں شریک ہوئی اور حاضرین نے دل کھول کر انہیں داد دی۔

اس موقع پر اداکارہ نائلہ جعفری کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جس کی ہدایت کاری عمران شیروانی نے کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل