Friday, October 18, 2024
 

لاہور؛ دو خواتین سمیت پانچ رکنی نوسرباز جیب تراش گینگ گرفتار، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد

 



 لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد  فیصل کامران کی ہدایت پر لاری اڈا پولیس نے کارراوئی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت پانچ رکنی متحرک چور جیب تراش اور نوسر باز گینگ گرفتار کر لیا۔

سب انسپیکٹر عمران اسلم چٹھہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت پانچ رکنی نوسرباز گینگ گرفتار کر لیا دوںوں خواتین سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو پنجاب کے مختلف اضلاع میں شاپنگ سنٹرز اور بازاروں میں جا کر نوسر بازی کرکے گھریلو خواتین کو لوٹتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران انٹیروگیشن متعدد چوری و نوسر بازی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے پولیس نے ملزمان سے موبائلز فونز اور چوری شدہ لاکھوں روپےاور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا  کا کہنا ہے کہ گھریلو عورتوں کو بازاروں میں  نوسر بازی سے لوٹنے والا گروہ زیرو ٹالرنس کا مستحق ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل