Saturday, October 19, 2024
 

پبی میں زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان ہلاک، دو کی حالت تشویشناک

 



پبی: پبی میں شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان ہلاک ہوگئے اور دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے نظام پور توھا میں یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ وہاں کے رہائشی فیاض کے گھر شادی کی تقریب تھی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہوئے افراد میں زہریلی شراب پینے سے عاطف ولد الطاف ساکن عمر 25 سال، لقمان ولد نوروز عمر 25 سال اور آصف ولد عبدالرازاق عمر 25 سال ساکن اٹک ڈسو شامل ہیں۔

زہریلی شراب پینے سے دو افراد الطاف ولد فقیر گل عمر 55 سال اور عالمگیر ولد مزید خان عمر32 سال کی حالت تشویش ناک ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل