Saturday, October 19, 2024
 

پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر پارسل کے ذریعے منشیات کی پاکستان اسمگلنگ ناکام بنا دی

 



  کراچی: پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے نتیجے میں یومیہ بنیادوں پر پارسلوں کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والی مہنگی منشیات برآمد ہورہی ہیں۔

کسٹمز حکام کی جانب سے ہفتے کو انٹرنیشنل میل آفس میں تازہ ترین کارروائی میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے منشیات میرجوانہ برآمد کرلی گئی۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق انٹرنیشنل میل آفس میں آنے والے پارسل میں کینڈیز کے ڈبے رکھے گئے تھے اور کینڈی کے ڈبوں کی آڑ میں مہنگی منشیات میرجوانہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

پارسل پر شک کی بنا پر اس کی اسکیننگ کی گئی تو کینڈی کے ڈبوں سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 3.8کلوگرام میرجوانہ برآمد ہوئی جس کی نارکوٹکس کٹ کے ذریعے تصدیق بھی گئی۔

مذکورہ پارسل ڈی ایچ اے کراچی کی مسز مرزا جنید کے نام پر بینکاک، تھائی لینڈ سے بھیجا گیا تھا، برآمد ہونے والی میرجوانہ کو ضبط کرلیا گیا اور مقدمہ درج کر کے منشیات نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل