Tuesday, October 22, 2024
 

چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر ہر ممکنہ حد تک اتفاق رائے کیا جائے، بلاول بھٹو

 



پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس کی تقرری کیلیے بنائی گئی کمیٹی میں موجود اپنے پارٹی اراکین کو اہم ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے علاوہ باقی جماعتوں کے اراکین شامل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے کمیٹی ارکان کو ہدایات جاری کی جس میں کہا کہ چیف جسٹس کے معاملے پر فیصلہ، ممکنہ حد تک اتفاق رائے سے کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ  کمیٹی کے ارکان کو چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر مشترکہ فیصلہ کرنا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل