Wednesday, October 23, 2024
 

کوئٹہ؛ بیرون ملک سے آنے والی خاتون مسافر کے زیورات لوٹا دئیے گئے

 



کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ  نےفرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کو قیمتی سامان لوٹا دیا۔ پی اے اے کے مطابق بیرون ملک آمد کے لاؤنج میں کسٹمر اسکینر مشین پر ایک ٹرالی بیگ لاوارث پایا گیا۔ قائم مقام ٹرمینل مینجر نے کسٹمزاور اے ایس ایف کے اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو تحویل میں لے کر تلاشی لی۔ بیگ میں سونے کے زیورات کے 2 سیٹ اور سونے کی 2 بالیاں پائی گئیں۔ خاتون مسافر 22 اکتوبر کو دبئی سے کوئٹہ پہنچیں تھیں۔ خاتون کو ائیرپورٹ میں رہ جانے والے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء واپس لوٹا دی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل