Wednesday, October 23, 2024
 

دبئی میں ایک اور حیرت انگیز عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

 



دبئی میں ایک عجیب و غریب عمارت کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، ایک ایسی تنگ فلک بوس عمارت جس کی موٹائی ایک اپارٹمنٹ کے سائز سے زیادہ نہیں ہوگی۔ پراجیکٹ کے آرکیٹیکٹس اور ڈویلپر کی طرف سے انکشاف کردہ تفصیلات کے مطابق Muraba Veil نامی یہ عمارت بلندی میں 1,247 فٹ تک پہنچے گی لیکن اس کی چوڑائی صرف 74 فٹ ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پراجیکٹ ڈویلپر کی طرف سے سی این این کو بھیجے گئے ایک بیان کے مطابق 73 منزلہ ٹاور میں 131 اپارٹمنٹس ہوں گے جن میں سے ہر ایک میں دو سے پانچ بیڈروم ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ درجے کے اپارٹمنٹ بلاک میں ایک اسپا، ریستوراں، گیلری، پیڈل کورٹ اور نجی فلم تھیٹر سمیت تفریحی سہولیات کی ایک رینج پیش کی جائے گی۔ یہ ٹاور دبئی کی مرکزی ٹرانسپورٹ شریان شیخ زید روڈ کے پاس نہر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا۔ اسے ہسپانوی آرکیٹیکچر فرم RCR Arquitectes  نے ڈیزائن کیا ہے جنہیں فن تعمیر کا نوبل انعام بھی مل چکا ہے۔ مرابہ اور آر سی آر آرکیٹیکٹس کے درمیان یہ پانچواں پراجیکٹ ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ یہ دسمبر 2028 تک مکمل ہو جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل