Wednesday, October 23, 2024
 

26 ویں آئینی ترمیم جمہوریت و عدلیہ ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے، مریم اورنگزیب

 



پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم جمہوریت، عدلیہ اور عوام ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر بیان میں سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان الحمد اللہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی اور بہتری کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترآئین، جمہوریت ، عدلیہ اور عوام ہی نہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 9 کی روشنی میں ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی چیلنج اور گلوبل وارمنگ  جیسے مسائل سے نمٹنا ہمارے دستور کا باضابطہ حصہ بن گیا ہے۔ پاکستان نے عالمی ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے بہت نمایاں، ٹھوس ، جامع اور عملی قدم اٹھایا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل