Loading
بلوچستان میں سبی روڈ پر نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی روڈ پر نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں قبائلی رہنما اور دو لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے قبائلی رہنما سمیت تمام چاروں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل