Thursday, November 14, 2024
 

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے، جے یو آئی

 



جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کفیل نظامی کے خلاف خیبرپختونخوا میں درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مضحکہ خیز اور شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سیاسی انتقام سے باز آجائے، علی امین گنڈا پور سیاسی انتقام کی بجائے اپنی گورنس پر توجہ دیں اور پی ٹی آئی اپنے وزیر اعلی کے رویے پر غور کرے۔ اسلم غوری نے کہا کہ کے پی کو ایک نااہل کے حوالے کرکے عوام سے انتقام لیا گیا، ڈی چوک پر کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہونے والے گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل