Thursday, November 14, 2024
 

افریقی ہاتھی معدومیت کے دہانے پر

 



سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ہاتھی (جو برِاعظم افریقا کے 37 ممالک میں پھرتے ہیں) معدومیت کے دہانے پر ہیں۔ امریکا کی کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کے جنگلی حیات کے ماہرین کی رہنمائی میں کی جانے والی نئی تحقیق میں ہاتھیوں سے متعلق گزشتہ 53 سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ افریقی ہاتھیوں کی دونوں اقسام (افریکن فاریسٹ ایلیفنٹ اور لرجر افریکن بُش ایلیفنٹ) کی آبادی بڑے پیمانے پر تنزلی کا شکار ہے۔ 50 برس سے تھوڑے زیادہ عرصے میں فاریسٹ ایلیفنٹ کی آبادی میں اوسطاً 90 فی صد جبکہ بُش ایلیفنٹ کی تعداد میں 70 فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر ہاتھیوں کی تعداد میں اوسطاً 77 فی صد کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔ جس کی بڑی وجہ انسانوں کے سبب ہونے والی ہاتھیوں کی اموات ہے۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ نر ہاتھیوں کو ٹرافی کے لیے اور ان کے قیمتی دانتوں کے اب بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جامعہ کے پروفیسر اور تحقیق کے مصنف جارج وِٹیمائر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر کہانی آبادی میں تنزلی کی ہے اگرچہ کچھ علاقوں مین ان کے جُھنڈ مضبوط ہوئےہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل