Thursday, November 14, 2024
 

موسمی تبدیلی سے کراچی ایئرپورٹ رن وے پر طیاروں کو پھسلن کا خدشہ، کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

 



موسم کی تبدیلی سے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کو پھسلن کا خدشہ ہے اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر کے طیاروں کے کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، رات کے وقت کراچی ایئرپورٹ رن وے گیلا ہونے سے طیاروں کی پھسلن کا باعث بن سکتا ہے جس کے باعث طیاروں کو پھسلن سے حادثات درپیش ہوسکتے ہیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے کپتان کو ہدایت جاری کیں کہ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں احتیاط لازمی برتیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل