Thursday, November 14, 2024
 

راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ میں خدمات کی فراہمی کیلئے سی بی کیئرموبائل ایپ، پورٹل کا آغاز

 



راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے سی بی کیئر موبائل ایپ اور پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے راولپنڈی کنٹونمنٹ کے سی بی کیئر موبائل ایپ اور پورٹل کے ایک نئے ڈیجیٹل انٹر فیس کا افتتاح کیا۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے کنٹونمٹ بورڈ راولپنڈی کی جانب سے شہریوں کو سروسز کی فراہمی میں جدت لانے اور قابل رسائی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ایپ اور پورٹل سے شہریوں کو شفاف اور صارف دوست رسائی ہوگی، سی بی کیئر موبائل ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی سید علی عرفان رضوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کنٹونمنٹ میں رہنے والے شہریوں کو اس جدید ایپ کے ذریعے برتھ رجسٹریشن، پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ، ڈاؤن لوڈ اور بل ادائیگی کی تصدیق ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ شکایات اور درخواستوں کی حیثیت کی جانچ پڑتال بھی ہوسکے گی اور شہری خدمات کے حصول کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل