Friday, November 15, 2024
 

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے بالآخر بھارتی بورڈ سے تحریری جواب مانگ لیا

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی بورڈ سےچیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے آئی سی سی کو ای میل میں پوچھا ہے کہ آپ نے زبانی طور پر بھارتی ٹیم کے پاکستان آکر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی نہ کھیلنے کا بتایا، ہمیں یہ تحریری طورپر بتایا جائے کہ انڈین ٹیم آخر کس وجہ سے پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری ہے۔ جس کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی بورڈ سے تحریری جواب طلب کیا ہے، جس کے بعد پاکستان وجوہات پر ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا قوانین کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی اور آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کیلئے کہا جائے گا اور منع کرنے پر چیمپئینز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جاسکے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ''نیا آپشن'' بھی آگیا بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا جبکہ نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسر شپ سے کمائی میں بھی بڑا نقصان متوقع ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچز نہ ہونے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔ مزید پڑھیں: ایونٹ کی '' ٹرافی'' کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا ادھر بھارتی بورڈ اور حکومت نے اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم نہ بھیجنے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری رکھنے کو کہا ہے جبکہ ہائبرڈ ماڈل اور خود کو ایونٹ کی میزبانی کیلئے بھی پیش کردیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) آئی سی سی کو جو جواب بھیج رہا ہے اسکے ساتھ ایک ڈوزیئر بھی موجود ہے جس میں پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کو ذکر کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل