Loading
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پیغام رسانی کیلئے استعمال کیا گیا، وہ سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے بانی کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچانا تھا انکے ذریعے پیغام رسانی کی گئی، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، خان صاحب بنی گالا نہیں بیٹھے، وہ جیل میں ہیں وہاں بھی انھیں کٹ اف کردیا گیا ہے، انکی رسائی پارٹی تک روک دی گئی ہے، جب اس طرح کے حالات پیدا کئے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔ مزید پڑھیں، 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت فیصل چوہدری نے کہا کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی استعفی دیں، انکو جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا،شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق نہیں دیا گیا، بانی کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی کیسسز کس شدومد کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو حکومت کا ایک ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ہے، بانی نے قوم سے کہا ہے کہ باہر نکلے، کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں، پی ٹی ائی کو قاضی فائز اور سکندرسلطان نے منصوبہ بندی کرکے ہروایا۔ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لئے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل