Loading
حکومت پنجاب نے اسموگ کی صورتحال کے باعث لاہور اور ملتان میں ہفتے میں دن لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ پنجاب کی سینیر وزیرمریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ہفتے کے لیے لاہور اورملتان میں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن ہوگا۔ آنندہ بدھ کو لاک ڈاؤن پر نظرثانی کی جائیگی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لاہوراور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں۔ مری کے علاوہ تمام صوبے میں سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ ڈی ٹاکس لاہور کے نام سے مہم شروع کی جارہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل