Loading
بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کورین کانٹینٹ کو بالی ووڈ سے متاثر ہوکر بنایا جاتا ہے۔ دیشا پٹانی کوریائی کانٹینٹ کی مداح ہیں وہ کورین اینیمیٹڈ فلموں کے ساتھ ساتھ کورین ڈراموں کو بھی بہت پسند کرتی ہیں یہی نہیں بلکہ ان کی پلے لسٹ میں کورین گانے بھی شامل ہیں جو وہ جم سیشن کے دوران سنتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میںدیشا نے جنوبی کوریائی انڈسٹری کے مواد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بچپن سے کورین اینیمیٹڈ سیریز دیکھتی آ رہی ہوں، جیسے کہ ’ڈریگن بال زی‘ وغیرہ۔ ان کی کہانیاں اور جذباتی پہلو بے مثال ہیں، ان میں ہر قسم کے موضوعات پر شاندار کہانیاں ہوتی ہیں اور ان کے جذباتی پہلوؤں کا کوئی جواب نہیں‘۔ View this post on Instagram A post shared by disha patani (paatni) ???? (@dishapatani) کورین پروجیکٹس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے دیشا نے کہا کہ ’کوریا فلمسازی، سیریز اور رومانوی کہانیوں میں بہترین ہے، میں محسوس کرتی ہوں کہ ان کے کئی پہلو بولی ووڈ سے متاثر ہیں۔ ان کا میوزک، فیشن اور ثقافت مجھے بہت پسند ہیں‘۔ اپنے کام کے حوالے سے دیشا نے اعتراف کیا کہ وہ سوچتی ہیں کہ جتنا کام انہیں کرنا چاہیے، وہ اتنا نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا، ’میں تبھی کوئی پروجیکٹ کرتی ہوں جب مجھے واقعی پسند آتا ہے یا میں اس سے متاثر ہوتی ہوں۔ یہ ایک اندرونی احساس ہے، اور اگر مجھے وہ احساس نہ ملے تو میں کچھ نہیں کر سکتی‘۔ View this post on Instagram A post shared by disha patani (paatni) ???? (@dishapatani) یاد رہے کہ دیشا پٹانی نے تامل فلم انڈسٹری میں اپنی نئی فلم کانگوا کے زریعے ڈیبیو کیا ہے جو 14 نومبر کو ریلیز ہوئی ہے اس فلم میں تامل ہیرو سوریا اور بوبی دیول بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیشا کی تازہ ترین فلم *کانگوا* 14 نومبر کو ریلیز ہوئی۔ سوا میں سوریا اور بوبی دیول مرکزی کرداروں میں ہیں، جبکہ فلم کی ہدایتکاری شیوا نے کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل