Loading
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونے کی قیمت 2565ڈالر کی سطح پر آئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 67 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1115روپے کے اضافے سے دو لاکھ 29 ہزار 510 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل