Friday, November 15, 2024
 

لاہور؛ ایف آئی اے نے آئی پی پی کے مالک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن لاہور نے نامور بزنس مین شاہد عبداللَہ کو دبئی جانے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق ذرائع نے بتایا کہ معروف کاروباری شخصیت شاہد عبداللہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بزنس مین شاہد عبداللَہ کا نام اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت ایک انکوائری میں شامل تھا اور پاسپورٹ سمیت دیگر سفری کاغذات ایف آئی اے امیگریشن نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک جانے سے روکے گئے بزنس مین شاہد عبداللہ سفائر انرجی آئی پی پی کا مالک ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل