Friday, November 15, 2024
 

 میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بشریٰ بی بی

 



بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ  میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔   پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں پہلی بار بشریٰ بی بی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں صرف عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آج آئی ہوں۔  بشری بی بی نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی پیغام ورکرز تک پہنچانا مشکل ہے، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  خدشہ ہے 24 نومبر سے پہلے مجھے گرفتار کیا جائے گا، میں نے پارٹی کی قیادت نہیں کرنی، پارٹی لیڈر عمران خان ہے۔ بشری بی بی نے پردے میں رہتے ہوئے خطاب کیا اور ان کے خطاب کے وقت شرکاء کو موبائل فون بند کرنے کی ہدایات کردی گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل