Friday, November 15, 2024
 

ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان

 



ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے18 رکنی پاکستان  جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔عبدالحنان شاہد 26 نومبر سے 4 دسمبر تک عمان کے شہر مسقط میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں قومی جونیئر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سفیان  نائب کپتان ہوں گے۔ قبل ازیں جمعہ کو عبدالستارہاکی اسٹیڈیم پرکھلاڑیوں کےانتخاب کےلیے ٹرائلزکا انعقاد ہوا۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ قومی جونیئر اسکواڈ میں  فیضان جنجوعہ، علی رضا( گول کیپرز)، سفیان خان، عقیل احمد،  بلال اسلم،  ندیم خان،  محمد زین،وسیم،  سمیع( ڈیفینڈرز)، ذکریا حیات،  محمد احمد مدی،  عبدالحنان شاہدِ( مڈ ڈیفینڈر)، مغیرہ، رانا ولید، حمزہ  فیاض،  بشارت، قیوم ڈوگر اور سیف اللہ (فارورڈز) شامل ہیں۔ ایشین جونیئر کپ میں شریک 10 ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور چائینیز تائپے پر مشتمل ہے جبکہ گروپ  بی میں پاکستان، بنگلا دیشں، چین، ملائشیا اور میزبان عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔  پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ 27 نومبر کو چین کے خلاف کھیلے گا،اگلے روز دوسرے میچ میں بنگلا دیشں سے مقابلہ ہوگا، 30 نومبر کو قومی جونیئر ٹیم اپنے تیسرے میچ میں  ملائشیا کی مضبوط ٹیم سے ٹکرائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل