Saturday, July 27, 2024
 

عدالت کا جیل حکام کو عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

 



 راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور خون کے نمونے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیے جانے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی میں دائر درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ یہ فیصلہ  جج ملک اعجاز آصف نے سنایا۔

جج نے فیصلے میں جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا۔ جج نے یہ بھی حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیے جائیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست پر عمران خان کو ہدایت دی کہ وہ یہ درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کریں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے فون پر بات کرانے، اپنے خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال بجوانے اور بشری بی بی سے ملاقات کرانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے معروف قانون دان محمد فیصل، ملک جواد اصغر راجہ متعین پیش ہوئے تھے۔ فاضل عدالت نے دائر درخواست پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل