Thursday, November 21, 2024
 

پاسپورٹس کے فوری حصول کیلیے عازمین حج کو نئی سہولت مل گئی

 



ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے عازمین حج کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت عازمین صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے اور یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ خصوصی کاؤنٹرز پر عازمین حج کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا اور پاسپورٹس کی ڈلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل