Loading
سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چند دنوں سے شدید علیل سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر رضائی الہی سے انتقال کرگئے، انکے بیٹے نعمان نذیر نے والد کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، ان کو گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔ مرحوم کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہتی تھی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔ نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی ہیں۔ انہوں نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل