Loading
دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے ایک کلو سونے کے زیورات اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ کلیکٹر کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے ایک کلو 28 گرام سونے کے زیورات، 06 عدد ڈائمنڈ پیجز اور 05 عدد مو بائل فونز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ملزم آصف کو موقع پر گرفتار کر کے برآمد ہونے والا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا، جس کی کل مالیت تقریباً 3کروڑ 22 لاکھ بنتی ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو انٹرنیشنل کی فلائٹ نمبر 417-PA سے ملزم نے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ اور موبائل فونز زیر تن کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے، جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل