Loading
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 17 دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ممبر سندھ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ دوران سماعت ممبر سندھ نے کہا کہ حکام نے تحریری جواب دیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری کا بندوبست ہو جائے گا۔ ممبر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تو کل ضمانت ہوگئی تھی۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔ شواہد ریکارڈ کرنے کے لیے ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت 17 دسمبر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنائی جائے۔ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل