Loading
فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی سُست روی کے خلاف دائر درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست 29 جنوری 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کی، 14 نومبر کو چیف جسٹس عامر فاروق نے وقت کی کمی کے باعث کیس لیفٹ اوور کر دیا تھا۔ درخواست پر آخری سماعت 26 اگست کو ہوئی تھی جس کے بعد 3 ستمبر کو چیف جسٹس عامر فاروق کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی۔ ستمبر کے آخری ہفتے میں کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی تھی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے کیس 14 نومبر کو مقرر کیا تھا لیکن 14 نومبر کو کیس کی سماعت عدالتی وقت کی کمی کے باعث نہ ہو سکی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل