Thursday, November 21, 2024
 

پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ

 



پی ٹی آئی احتجاج کے سلسلے میں پولیس نے اپنی دلچسپ حکمت عملی تیار کی ہے، جس کے ذریعے مظاہرین کا استقبال مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے کرنے کا پلان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلیے وفاقی پولیس کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی، جس میں وفاقی پولیس نے مظاہرین کو "بھگو بھگو کر مارنے" کا منصوبہ بنایا ہے۔ وفاقی پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے پہلے ان پر پانی پھینکنے اور اس کے بعد پھینٹی لگانے کا پروگرام زیر غور ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس افسران کی جانب سے واٹر کینن کے پانی میں مرچیں ڈالنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے پاس اپنی 2 واٹر کیننز ہیں جب کہ 2 واٹر کیننز پنجاب سے منگوائی گئی ہیں۔ واٹر کیننز کے علاوہ سی ڈی اے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں دوسری طرف حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اسے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل