Loading
کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف نیشنل ہائی وے منزل پمپت سولنگی اسٹاپ کے قریب بس کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ گوہر کے نام سے کی گئی جو کہ بس کی چھت پر سوار تھا اور سڑک پر گرنے کی وجہ سے اسے چہرے اور سر پر اندرونی چوٹیں آئیں تھیں۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ کورنگی دارالعلوم کے قریب ایک شخص بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ امیر بخش کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا اور واقعہ زیر تعمیر کمپنی میں کام کے دوران دوسری منزل سے گرنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل