Wednesday, December 04, 2024
 

شوہر کو اغوا کیا گیا تھا، بھارتی کامیڈین کی اہلیہ کا انکشاف

 



مشہور کامیڈین سنیل پال کے مبینہ اغوا کے بعد ان کی اہلیہ سریتا پال نے تصدیق کی ہے کہ وہ محفوظ گھر واپس آ گئے ہیں۔ سریتا نے پولیس میں شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔  کامیڈین کی اہلیہ سریتا نے ای ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’سنیل جی گھر واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے اغواکاروں کے بارے میں پولیس کو بیان دیا ہے۔ پولیس ہماری مدد کر رہی ہے اور سب کچھ ٹھیک ہے۔ باقی تفصیلات ہم اپنے خیر خواہوں کو پولیس کی اجازت کے بعد بتائیں گے۔‘          View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) پولیس کے مطابق سریتا نے 3 دسمبر کو سنتاکروز تھانے میں اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سنیل ایک شو کے لیے ممبئی سے باہر گئے تھے اور منگل کو واپس آنا تھا لیکن نہ وہ واپس آئے اور نہ ان سے رابطہ ہو پایا۔  بھارتی کامیڈین کے ایک دوست کے مطابق، سنیل نے بتایا کہ وہ کسی ’پریشانی‘ میں تھے لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ یاد رہے کہ سنیل پال نے 2005 میں ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ جیت کر شہرت حاصل کی تھی جس کے بعد کئی فلموں اور کامیڈی شوز میں بھی کام کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل