Wednesday, December 04, 2024
 

لوئر دیر میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

 



لوئر دیر میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے کارودرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا جب کہ  ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس  کی نفری جائے وقوع پر پہنچی، جہاں شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہل کار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل