Loading
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سول ملٹری سیٹلمنٹ سیاست اور جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔ لاہور میں پارٹی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اچھا اقدام ہے لیکن ان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہے؟ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی نیت پر شک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری سیٹلمنٹ کی سیاسی پراڈکٹ سیاست اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیاں قابلِ قبول نہیں، ریاست بھی آئین کی پابندی کرے۔ لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 78 ویں یوم تاسیس پر کارکنان کو مبارکباد پیش کی، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے پر مبارکبادی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کپتانی میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل