Loading
آسٹریلوی بیٹر کو کندھا مارنے کے معاملے پر بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو جوکر، مسخرا کہنے پر بھارتی میڈیا بھڑک اُٹھا۔ بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ میں رنز مشین کہلائے جانیوالے ویرات کوہلی میلبرن ٹیسٹ میچ سے قبل ہی آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز، میڈیا انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں تاکہ انڈر پریشر لایا جاسکے۔ آسٹریلوی اخبار کی جانب سے کرکٹر سے متعلق ایسے ریماکس نہایتی نامناسب اور غیر سنجیدہ ہیں۔ مزید پڑھیں: نوجوان اوپنر سے لڑائی! آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو ''جوکر'' کہہ ڈالا گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی بھی کردی تھی جس پر ہندوستانی فیلڈرز پریشان نظر آرہے تھے۔ مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نوجوان آسٹریلوی بلے باز سے الجھ پڑے، سخت تنقید کا سامنا میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔ واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ مزید پڑھیں: کامران غلام کی وکٹ کیپر اور ربادا سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل آسٹریلوی میڈیا نے جمعہ کی صبح کے اخبارات میں کوہلی کو 'مسخرہ' اور جوکر کہہ کر پُکارا جبکہ ایک تصویر میں انکے منہ میں بچے کی فیڈر بھی دیکھائی گئی تھی جس پر بھارتی فینز، سابق کرکٹرز اور انڈین میڈیا نے آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل