Saturday, December 28, 2024
 

پاسپورٹ حکام نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین سے معافی مانگ لی

 



اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاسپورٹ حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین سے معافی مانگ لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ  میرا نام پہلے پی این آئی ایل میں ڈالا گیا تھا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے لسٹ سے میرا نام نکال دیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں دوبارہ ڈالا گیا۔ ایف آئی اے  نے کہا کہ ہماری طرف سے شعیب شاہین کا نام کسی لسٹ میں نہیں، نمائندہ پاسپورٹ آفس  نے کہا کہ شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو اب کلئیر کردیا گیا،  شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو کردیا گیا، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس  دیے کہ اگر نام دوبارہ کسی لسٹ میں ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی، اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل