Saturday, December 28, 2024
 

وفاقی کابینہ کا اجلاس: انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں ترامیم کی منظوری

 



وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و موسمیاتی کوآرڈی نیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے معزز پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر صوبۂ خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل