Saturday, December 28, 2024
 

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پھر کمزور پڑ گیا

 



 ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پھر کمزور پڑگیا، زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی کرنسی کی قدربڑھ گئی۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے سبب ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12ارب ڈالر سے نیچے آنے، شرح سود میں کمی کے بعد کراچی انٹربینک مارکیٹ ریٹ "کائبور" اور بدلہ ٹرانزیکشن "سواپ" ریٹ گھٹنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ایک بار پھر روپیہ دباؤ میں رہا۔ بیرونی قرضوں کی مد میں 2ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری  دورانیے کے اختتام ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11پیسے کے اضافے سے 279روپے 51پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل