Loading
پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین کا فیصل آبادکے علاقے کمالیہ میں یتیم خانہ بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں یتیم بچوں کیساتھ ان کی مائیں بھی رہ سکیں گی۔ برطانیہ میں آئی ٹی کا کامیاب بزنس کرنیوالے لیاقت علی نے اس ادارے کا نام آغوش فاطمہ رکھا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی کروڑوں روپے کی ذاتی 52 کنال زمین وقف کردی ہے۔ ہیلپ فاونڈیشن کے سی ای او لیاقت نے جمعہ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دو سال میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پرابتدائی طور پر ایک ارب روپے خرچ آئے گا۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے اس منصوبے کو مکمل کریں گے اور یہ تارکین وطن کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے ایک تحفہ ہوگا،یہ یتیم خانہ نہیں ہوگا بلکہ ایک سینٹر ہوگا جہاں نادار خواتین اپنے بچوں کیساتھ رہ سکیں گی، ان کو رہائش کھانا پینا، تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے سینٹر بنانے کےلیے تمام اخراجات اورسیز پاکستانیز دے رہے ہیں، یتیموں کی کفالت کرنیوالا آخرت میں بہت بڑا درجہ پائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل