Loading
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم اہل کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شارجہ سے آنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 37 آئی فون برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ کسٹم اہلکاروں کے مطابق مسافر نے یہ فون بیگ میں چھپا رکھے تھے جو تلاشی کے دوران برآمد کرلیے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل