Loading
وفاقی دارالحکومت کی فوڈ اتھارٹی نے شہر کی معروف بیکری کو غیرصحت مند حالات کی بنا پر سیل کردیا ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں معروف بیکری کو فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دوران انسپکشن غیر صحت بخش حالات پر سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیکری آئٹمز کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ بیکری کو اس سے قبل کئی وارننگ لیٹرز بھی جاری کردیے گئے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، شہر بھر کے فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس اور بیکرز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل