Loading
ترکمانستان کی ایئرلائنز دارالحکومت اشک آباد سے ماسکو کے لیے 30 دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک معمول کی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکمانستان ایئرلائنز نے بیان میں کہا کہ مسافروں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ انہیں دورانیہ کے لیے حاصل کیے گئے ٹکٹ کی رقم بغیر کٹوتی واپس کردی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماسکو کے لیے معمول کی پروازیں منسوخ کرنے کے حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی ہے لیکن اس سے قبل اگست 2023 میں بھی پروازیں معطل ہوئی تھیں۔ ترکمانستان ایئرلائنز نے اگست 2023 میں پروازیں فضائی حدود میں سیفٹی کے خدشات پر معطل کردی تھیں اور اس وقت روسی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ ماسکو ریجن پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ ترکمانستان ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ ہونے کے باوجود ایس7 کی پروازیں بدستور ماسکو کے لیے جاری رہیں گی۔ خیال رہے کہ اشک آباد سے ماسکو کے لیے پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دور روز قبل ہی قازقستان کے علاقے اکاتو میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا تھا اور 32 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ آذربائیجان کی ایئرلائنز نے بھی روس کے کئی شہروں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ دوسری جانب قازقستان کی قازق ایئر نے بھی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر آستانہ سے یکترنبرگ کے لیے پروازیں 28 دوسمبر 2024 سے 27 جنوری 2025 تک ایک ماہ کے لیے معطل کردی ہیں
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل