Sunday, December 29, 2024
 

نیا جوڈیشل سلک روٹ ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ

 



جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے پاک چائنہ سی پیک پروجیکٹ فلیگ شپ منصوبہ ہے،ہمیں اور جنوبی ایشیا کی عدلیہ کو متبادل ثالثی کے نظام پر سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا میری تجویز ہے نیا جوڈیشل سلک روٹ ہونا چاہیے،جس میں جنوبی ایشیائی ممالک کو منسلک کیا جائے۔ پاکستان اورچین میں کئی چیزوں میں مماثلت ہے،ہمارے ہاں جرگہ اور صلح کی روایات موجود ہیں۔ بلٹ اینڈ روڈز انیشیٹیو اور سی پیک تنازعات کو متبادل ثالثی سے حل کرنے کا نظام ہو۔ پاکستان کے 138 اضلاع میں اے ڈی آر کا نظام قائم ہو،متبادل ثالثی نظام کیلئے قانون سازی درکار ہے، سی پیک سے متعلقہ کمرشل کورٹس ہونی چاہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل