Saturday, May 18, 2024

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

 



راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے دولہا سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا، مقتول شادی میں بطور مہمان شریک تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مندرہ کے علاقے فیروزال میں عزیز کی شادی کی تقریبات جاری تھی، دلہے کے دوستوں نے ہوائی فائرنگ کردی، گولہ لگنے سے رضوان نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دلہا عزیز اور اس کے دوستوں شعیب، غضنفر اور اویس کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرلیے ہیں، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی ہے، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل