Loading
جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو غزہ کے نہتے مسلمانوں کے قتل عام کے لیے مزید 8 ارب ڈالر کا اسلحہ، ہتھیار اور میزائل فروخت کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ الجزیرہ نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کی کمیٹیوں کو ارسال کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید 8 ارب ڈالر کا اسلحہ اور ہتھیار فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان ہتھیاروں میں 500 پونڈ وزنی وارہیڈ، توپ کے گولے، جیٹ طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹروں کے لیے میزائل، بم فیوز اور فضا سے فضا میں مار کرنےو الے میزائل شامل ہیں۔ امریکی میڈیا میں شائع شدہ خبروں کے مطابق ہتھیاروں کی کچھ ڈلیوری موجودہ اسٹاک میں سے کی جائے گی تاہم زیادہ تر اسلحہ اور میزائل طویل عرصے کے دوران فراہم کیے جائیں گے۔ رواں سال اگست میں بھی واشنگٹن نے اسرائیل کےلیے 20 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دی تھی جس میں جیٹ طیارے، فوجی گاڑیاں، بم اور میزائل شامل تھے، پھر نومبر میں بائیڈن انتظامیہ نے 68 کروڑ ڈالر کا ایک اور پیکیج منظور کیا تھا جس میں بم اور دیگر جنگی آلات شامل تھے۔ اب جاتے جاتے جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید 8 ارب ڈالر کا اسلحہ اور میزائل وغیرہ فروخت کرنا چاہتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل