Tuesday, January 07, 2025
 

عرفی جاوید نے پہلی بار بغیر بولڈ فیشن مداحوں کے دل جیت لئے

 



سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے حال ہی میں کینسر پیشنٹس ایڈ ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور کینسر کے خلاف لڑنے والے افراد کی مدد کے لیے عطیات کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنی منفرد شخصیت اور بولڈ فیشن کے لیے پہچانی جانے والی عرفی نے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ان مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ عرفی جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس دورے کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارتے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں۔  اپنی پوسٹ میں اُرفی نے مداحوں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا: "شکریہ @cpaaindia ان بچوں کے لیے جو آپ کر رہے ہیں! ان کے والدین کو بھی سلام، جن کی ہمت اور کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ گزارش ہے کہ آپ بھی @cpaaindia کو عطیہ کریں۔ ہر چھوٹا یا بڑا عطیہ معنی رکھتا ہے۔ مہربانی ایک طویل سفر طے کرتی ہے!" عرفی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو کینسر کے مریضوں کی مدد کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا یہ دورہ امید کی ایک کرن ثابت ہو سکتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل