Tuesday, January 07, 2025
 

میئر کراچی کے ترجمان کیخلاف تاجر پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 



میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ترجمان اور کے ایم سی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی کے خلاف تاجر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں تاجر فراز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں متاثرہ تاجر نے مؤقف اختایر کیا کہ کرم اللہ نے ساتھیوں سمیت مجھ پر فائرنگ کی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ میئر کراچی کے ترجمان اور اُس کے ساتھیوں نے صفائی کے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے وصول کیے، رقم کی واپسی کے تقاضے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ تھانہ ٹیپو سلطان نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق مدعی وقاص برنس روڈ کے تاجر ہیں ان کے فوڈ اسٹریٹ پر دو ریسٹورنٹ ہیں۔      

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل