Saturday, May 18, 2024

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالف کردی

 



 اسلام آباد: چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چئیرمین شپ کے لیے لابنگ شروع کر دی، پارٹی کے سینیر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے رائے دی ہے کہ پارٹی کے سینئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چئیرمین شپ دینی چاہیے تاہم  اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام اسپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چئیرمین نہیں بن سکتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل