Loading
ایجوکیشن کمیٹی کی کنوینئر ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سمرو نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ ای سی میں تیس ہزار طلباء کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں۔ یہ بات انہوں ںے صحافیوں سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت ایچ ای سی میں تیس ہزار طلبا کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں، پہلے اُن یونیورسٹیوں کا پتا لگا رہے جن کے کیمپسز ایچ ای سی سے منسلک ہوتے ہیں جب ڈگری ختم ہوتی ہےتو پتا چلتا ہے کہ اُن کی ایفی لیشن ایچ ای سی نے ختم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم ڈگری پروگرامز کی کنفرمیشن اور درپیش مسائل پر غور کر رہے ہیں، ہم ان تیس ہزار طلباء کی ڈگری کی تصدیق کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہم اب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایچ ای سی کو بُلا رہے ہیں تاکہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے، صوبوں اور وفاق کے درمیان ڈگریوں کی تصدیق کے مسئلے پر موجود کنفیوژن کو ختم کیا جاسکے، ایچ ای سی میں ڈگری تصدیق کیلئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر جلد ایکشن لینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم بہت اچھی چیز ہے اس سے اپنی صلاحیتوں کا پتا چلتا ہے، آپس کی سیاسی لڑائی سے بچوں کیلئے مسائل پیدا کر ریے ہیں تو یہ سوچنا چاہیے، وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کو سوچنا ہوگا اپنی سیاست کیلئے طلباء کے کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل