Saturday, May 18, 2024

خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا

 



 لاہور: تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں خاتون سے موبائل چھیننے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 28 اپریل کی ناکام واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون سے موبائل چھینا لیکن بھاگنے کی کوشش کرتا ہوا ملزم موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گرگیا۔

ملزم کے گرتے ہی خاتون نے لپک کر موبائل فون اٹھالیا اور ملزم نے بائیک اٹھا کر فوراً بھاگنے کی کوشش کی مگر واقعے کو دیکھنے والے ایک بائیک سوار نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ملزم کو عین اسی وقت پکڑلیا جب وہ بائیک لے کر بھاگنے ہی والا تھا۔

بعدازاں دیگر لوگ بھی جمع ہوگئے اور ملزم کو پکڑ لیا کر زدو کوب کیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کی شناخت اِرج کالا کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل