Wednesday, January 08, 2025
 

انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 



انٹرنیشنل ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھویٹ کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری کو ملتان میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اسکواڈ: کریگ براتھویٹ (کپتان)، جوشوا ڈا سلوا (نائب کپتان)، ایلک اتھانازے، کیسی کارٹی، جسٹن گریویز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز، جومل واریکن شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل